ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاپ میں پیش آیا سڑک حادثہ - بس کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک - بیوی شدید زخمی 

کاپ میں پیش آیا سڑک حادثہ - بس کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک - بیوی شدید زخمی 

Thu, 10 Oct 2024 12:48:07    S.O. News Service

کاپ ، 10 / اکتوبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر مولور میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔
    
بتایا جاتا ہے  کہ مرچی ہوٹل کے سامنے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اوچیلا سے کاپ کی جانب اپنی بیوی کے ساتھ سفر کرنے والے ہدایت اللہ نے سڑک کی دوسری طرف سے ہوٹل کی طرف جانے کے لئے اپنی موٹر بائک روکی ۔ اس دوران اڈپی سے منگلورو کی جانب جانے والی ایک پرائیویٹ بس نے ان کی بائک کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے ہدایت اللہ (55 سال) نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ اس کی بیوی ساور کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اڈپی کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
    
حادثے میں فوت ہوئے کاپ کے رہنے والے ہدایت اللہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سعودی عربیہ میں ملازمت کر رہا تھا اور چھٹی پر اپنے گاوں آیا ہوا تھا ۔ جلد ہی سعودی عرب واپس لوٹنے کا منصوبہ تھا ، مگر موت کے ہاتھوں نے زندگی کا سفر ہی ختم کر دیا ۔  


Share: